بھارت نیا بنائیں
اک اینٹ تم بھی لاؤ
اک اینٹ ہم بھی لائیں
پیار اور ایکتا کا
اونچا محل بنائیں
بھارت نیا بنائیں
اک پیڑ تم اگاؤ
اک پیڑ ہم اگائیں
سکھ چین شانتی کا
مل کے چمن بنائیں
بھارت نیا بنائیں
کچھ پھول تم بھی لاؤ
کچھ پھول ہم بھی لائیں
خاک وطن کی خوشبو
ماحول میں بسائیں
بھارت نیا بنائیں
اک نہر تم بناؤ
اک نہر ہم بنائیں
پھر ایکتا کا پانی
ہر کھیت کو پلائیں
بھارت نیا بنائیں
اک دیپ تم جلاؤ
اک دیپ ہم جلائیں
نفرت کی سب کے دل سے
تاریکیاں مٹائیں
بھارت نیا بنائیں
کھیتوں میں کھاد پانی
دے کے اناج اگائیں
کوئی رہے نہ بھوکا
سب پیٹ بھر کے کھائیں
بھارت نیا بنائیں
پچھڑوں کو ہم اٹھائیں
اگلی صفوں میں لائیں
سب کی ترقی کر کے
خوش حال انہیں بنائیں
بھارت نیا بنائیں
بجلی کے کارخانے
آؤ نئے لگائیں
بجلی کی جو کمی ہے
اس کو ذرا مٹائیں
بھارت نیا بنائیں
تعلیم ٹیکنیکل
سب لوگوں کو دلائیں
تعلیم و تربیت سے
اک انقلاب لائیں
بھارت نیا بنائیں
دنیا میں سب سے اوپر
بھارت کو اب اٹھائیں
ہم سے بھی سیکھنے کو
دنیا کے لوگ آئیں
بھارت نیا بنائیں
امرت ہے ستیہ کا پھل
ہے زہر جھوٹ کا پھل
پھل ایکتا کا میٹھا
کڑوا ہے پھوٹ کا پھل
پیڑ ایکتا کے آؤ
چاروں طرف لگائیں
سب کے لیے چمن میں
اک سائبان بنائیں
بھارت نیا بنائیں
بھارت نیا بنائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.