Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بھول گئے

صہبا لکھنوی

بھول گئے

صہبا لکھنوی

MORE BYصہبا لکھنوی

    تغئیر زمانہ کے ہاتھوں خود اپنی حقیقت بھول گئے

    دنیا کے طریقے یاد رہے خود اپنی طریقت بھول گئے

    گلہائے تمنا چن چن کے آرائش محفل یاد رہی

    کلیوں کا مسلنا یاد رہا پھولوں کی نزاکت بھول گئے

    ہر شام فدائے نوش رہے ہر صبح خمار آلود رہے

    آغاز مسرت یاد رہا انجام مسرت بھول گئے

    دامان نظر کے پرتو میں تخئیل کے گونا گوں نقشے

    اک نقش تصور بن تو گئے پر اپنی ہی صورت بھول گئے

    اللہ رے فریب رنگ عمل مدہوشیٔ عالم کیا کہنا

    گرداب حوادث سے نکلے طوفان کی حالت بھول گئے

    ایمان و محبت کے جلوے سب نفس کے تابع ہو کے رہے

    پیمانۂ الفت پھینک دیا پیمان محبت بھول گئے

    جب آنکھ لگی مجبور نہ تھے بیدار ہوئے مایوس ہوئے

    اے رہرو منزل راہ بتا ہم راہ صداقت بھول گئے

    محفل بھی وہی مطرب بھی وہی صہبا بھی وہی ساغر بھی وہی

    مے نوش جو پینے آئے تھے صہبائے محبت بھول گئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے