سب سے اچھی بیچ کی راہ
خوب نرالی بیچ کی راہ
بیچ کا ہے ہر کام اچھا
بیچ کا ہے انجام اچھا
بیچ کی ہر دم راہ چلو
پھولو پھلو فرخندہ رہو
ایسا کوئی کام نہ ہو
جس میں کچھ آرام نہ ہو
جس کو ایسی عادت ہے
ہر دم اس کو راحت ہے
کھانے میں بھی بیچ کی راہ
سونے میں بھی بیچ کی راہ
دعوت ہو یا گھر پر ہو
بھوک سے تھوڑا کم کھاؤ
اتنا کم بھی مت کھاؤ
دبلے ہو کر پچھتاؤ
تھوڑا کام ہو اچھا ہو
ورنہ سراسر گھاٹا ہو
خیر کا پہلو ہے اس میں
خیر کی خوشبو ہے اس میں
شوقؔ یہ اچھا نسخہ ہے
کتنا سستا نسخہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.