دھدھک رہی ہے دل میں میرے کوئی شے
نئی خلش
کہ وہ جنون اب پرانا ہو گیا
خیال وہ
کہ مل کے کوئی مل نہیں سکا مجھے
اداسیوں کے آسماں میں کھو گیا
عجیب سانحہ ہوا
گذشتہ شب
میں کتنی جلدی سو گیا
میں بے سکون ہو گیا ہوں
اپنے اس سکون سے
سکون چاہیے مجھے
پھر ایک جعدہ بنت اشعت زماں
جو اتنا تیز زہر دے
لگاؤں جب لبوں سے ظرف آب میں
تو میرے منہ سے دل مرا نکل پڑے
زباں پہ پھر وہ ذائقہ
وہ خون چاہیے مجھے
کوئی نیا جنون چاہیے مجھے
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 139)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.