بلی دان
چوہوں نے ایک روز بلایا بلی کو مہمان
اور دکھائی لکڑی کی اک بلڈنگ عالی شان
بلی تھی حیران
پھر اک چوہا اس سے بولا کہیے خالہ جان
دودھ ملائی کھائیں گی یا پھل سبزی اور نان
بعد میں چائے پان
دونوں باتیں کرتے جیسے ہی بلڈنگ میں پہنچے
دوسرے چوہے نے دروازہ بند کیا باہر سے
ہوش اڑے بلی کے
بلی نے گھبرا کر دروازے کی جانب دیکھا
اندر والا چوہا بھی پھرتی سے باہر نکلا
خوشی میں کودا اچھلا
پہلے تو غرائی بلی پھر سمجھی نادان
لالچ کا انجام یہی ہے خطرے میں ہے جان
یہ ہے بلی دان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.