بلی کی ہڑتال
پاپا اپنی ننھی پوسی کر بیٹھی ہڑتال سنو جی
چوہوں کی بن آئی گھر میں آیا ہے بھونچال سنو جی
کہتی ہے یہ ننھی پوسی اب چوہے نہ کھاؤں گی میں
گھر والوں سے جب تک ساری مانگیں نہ منواؤں گی میں
مانگ ہے پہلی سردی میں ہو سوئیٹر اور رضائی بھی
مانگ ہے دوجی بند نہ رکھو مکھن دودھ ملائی بھی
مانگ ہے تیجی رات کچن میں تھوڑا بھی نہ اجالا ہو
مانگ ہے چوتھی سب کتوں کا فوراً دیش نکالا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.