Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بائیپولر

وکرم

بائیپولر

وکرم

MORE BYوکرم

    تمہاری موت

    تمہاری ماں کی کوکھ سے

    تمہارے ساتھ ہی پیدا ہوئی تھی

    لیکن تم نے ہاتھ تھاما زندگی کا

    موت کو بند کیا کسی کال کوٹھری میں

    اور بھول گئے

    اتہاس کی مردہ کتابوں اور خون سے سنے لجلجے اخباروں کو پڑھتے وقت

    تم نے موت کو یاد کیا

    چار آنسو بہائے

    مگر تم ڈرپوک تھے

    تم موت کو گلے نہ لگا سکے

    میرے خیال سے تو تمہیں

    جرمنی فلسطین کشمیر ہیروشیما گودھرا اور سیریا میں ایک ایک بار مر جانا چاہیئے تھا

    مگر تم ڈرپوک تھے

    اور تم اب بھی ڈرپوک کی طرح

    چھت سے کود کر ایک جھٹکے میں مرنا چاہتے ہو

    تم میں نہیں ہمت

    پٹری پر لیٹ کر ٹرین کے انتظار کی

    تم ڈرپوک اور واہیات ہو

    کہ تم نے مرنے کے لیے عشق جیسی بے ہودہ چیز کو چنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے