لفظ و معنی کا اک سلسلہ
تا بہ حد نظر
نیلے پیلے ہرے کاسنی ارغوانی لبادوں میں ملبوس اوراق
چاروں طرف
دعوت دید دیتی ہوئی دائیں بائیں کتابیں
کہ احساس کو گدگداتی ہوئی
لفظ در لفظ اعجاز نوک قلم
حسن تحریر جادو جگاتا ہوا
حسن تخلیق بے جاں میں جاں ڈالتا
فکر کی صفحہ صفحہ میں خوشبو بسی
خوب صورت خیالات کی تازگی
حسن الفاظ و حسن معانی کے سب معترف
رنگ و بو کی فضا کہہ رہی ہے مگر
چلتی پھرتی ہوئی چند تحریر تازہ
دلوں کو لبھاتی نگاہوں کو شاداب کرتی ہوئی
ان کتابوں سے باہر
ہیں وہ حرف زیبا
کہ زیبائیاں ختم جن پر
ہیں وہ حرف شیریں
جو اب تک کتابوں کو حاصل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.