جگ مگ جگ مگ جھلمل کرتی
چلی دلہن کی پالکی
سارس آیا ڈولی لے کر
لنگور اپنی ٹولی لے کر
لومڑی میٹھی بولی لے کر
چمگادڑ اک جھولی لے کر
بیسوں نتھو خیرے آئے
بارہ ایرے غیرے آئے
ہوٹل سے نو بیرے آئے
لگ بھگ ساٹھ وڈیرے آئے
ناگن لہراتی تھی کوڑا
گھوڑا لے کر آیا جوڑا
ہدہد بابا لائے ہتھوڑا
لایا اونٹ بڑا سا پھوڑا
آئے شیر دہاڑیں لائے
ہاتھی لمبی ڈاڑھیں لائے
مور اپنی چنگھاڑیں لائے
موٹے دنبے پاڑھیں لائے
مینا لائی تال مکھانا
نیل کنٹھ لائے نذرانہ
چڑیاں آئیں لے کر دانہ
جلتے پر لایا پروانہ
چکوی بی بی لائی کچوری
بگلا لایا ململ کوری
ہریل لائے پان گلوری
لائے بیل شکر کی بوری
بھینس آئی لے کر اصلی گھی
مینڈھے کی سینگوں میں گوبھی
تین کبوتر لائے چٹھی
چھتا لائی شہد کی مکھی
ڈولی چوہیا رانی کی
بچو دلی آ پہنچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.