سنو پیارے بھیا سنو پیاری بہنا
خدا کے لیے مجھ کو چندو نہ کہنا
یہ سب جان جائیں نہیں اب میں چھوٹا
گیارہ برس کا ہوں میں ایک لڑکا
الٹ نام لے کر نہ مجھ کو بلائیں
کبھی تھا جو چندو اسے بھول جائیں
بھلا اب میں کرتا ہوں بچوں سی حرکت؟
کبھی میں نے کی بچپنے سی شرارت؟
کہ اب شوق سے میں ہوں اسکول جاتا
جہاں سے نیا درس ہوں روز پاتا
بتایا ہے مجھ کو یہ استاد نے ہی
کہ آئے نحوست الٹ نام سے بھی
مرا نام اختر ہے اتنا جو پیارا
مجھے آپ چندو کہیں مت خدارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.