ہواؤں کی زد پر
اگرچہ ہمارا
سفر درد کا ہے
رکے گا نہ لیکن
ہمارا سفر یہ
ہزاروں مصائب بھی آئیں تو آئیں
نہ چھوڑیں گے ہم دامن صبر لیکن
ہمارا سفر پھر بھی جاری رہے گا
یہ منزل کی جانب
ہواؤں سے کہہ دو
مقاصد ہیں عالی
عزائم بھی اعلیٰ
ہمارے دلوں میں
ہے اخلاص نیت بھی
جیسے فروزاں
نہیں بجھنے دیں گے
کبھی راستے میں
چراغ تمنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.