چوکور بندر کی چھلانگ
چوکور بندر کی چھلانگ سے سب حیرت میں پڑ گئے
دوسرے بندر تو چھلانگیں لگایا ہی کرتے تھے
لیکن کسی چوکور بندر نے آج تک چھلانگ نہیں لگائی تھی
سب نے یک زبان ہو کر کہا
چوکور بندر ہم سب میں افضل ہے
کیونکہ چھلانگ تو ہم سب لگا لیتے ہیں
لیکن وہ چوکور بھی ہے
اور ان میں سب ایک جو زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا تھا بولا
کیا تم دیکھتے نہیں
کہ چوکور شکل ہی سب سے اچھی شکل ہے
کیونکہ اس میں چار پہلو ہوتے ہیں
جو چار جہتوں کی نشاندہی کرتے ہیں
اور چار زاویے ہوتے ہیں
جو چار موسموں کی علامت ہیں
اور سب نے کہا ہاں ایسا ہی ہے
تو پھر وہ سب چوکور بندر کے گرد جمع ہو گئے
اور دیر تک عقیدت سے اسے دیکھتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.