ایک دن چھٹی کا یوں گزرا
کہ مجھ کو دکھ گئے ساتوں طبق
چاند کی بڑھیا
خلاؤں کی حدیں
سورج کا گھر
اور کیا دیکھا کہاں دیکھا بیاں کرتا چلوں
شہر سے باہر سمندر کے قریب
ریت پر پھیلا ہوا رنگیں جواں جسموں کا گوشت
جا بجا پھیلے ہوئے
بستان رانیں پنڈلیاں
شرم گاہیں اپنی کتوں سے چھپائے لڑکیاں
اور جو دیکھا
وہ آنکھیں دیکھ کر پتھرا گئیں
اور میں
دوزخ زدہ جنت میں بیٹھا رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.