Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چیزوں کے اندر جھانکنے کی کوشش

جاناں ملک

چیزوں کے اندر جھانکنے کی کوشش

جاناں ملک

MORE BYجاناں ملک

    میں نے ایک سوکھتے پیڑ پر

    نظم لکھنا شروع کی

    میرے اندر پیلے پتوں کے ڈھیر لگ گئے

    میں نے ہوا پر نظم لکھی

    میرے اندر شاخیں پھوٹنے لگیں

    پھول میری ہتھیلیوں سے

    باہر نکل آئے

    میں نے بارش پر نظم لکھی

    میری چادر کے پلو بھیگ گئے

    جن کو سکھانے کے لئے

    میں نے

    دھوپ پر نظم لکھی

    سورج سوا نیزے پر آ گیا

    پیڑ جلنے لگے

    اور پرند مرنے لگے

    میں نے بادلوں کے لئے ہاتھ اٹھائے

    پھر کشتیاں کم پڑ گئیں

    لوگ ڈوبنے لگے

    میں نے ڈوبنے والوں پر نظم لکھنا چاہی

    لاشیں ہی لاشیں میری چاروں جانب تیرنے لگیں

    ہر ایک لاش کہنے لگی

    پہلے مجھ پر لکھو

    پہلے مجھ پر

    میں نے اس شور میں

    اپنی بھی چیخیں سنیں

    پھر میرے اندر

    ایک گہرے اور پر اسرار سکوت نے بسیرا کر لیا

    اب میں اس سکوت کی میزبانی کرتی ہوں

    اسی کے ساتھ باتیں کرتی ہوں

    سوتی اور جاگتی ہوں

    دیواریں میرے لیے

    لباس بنتی رہتی ہیں

    کھڑکیاں اور روشن دان میرے وجود کے گھاؤ ہیں

    جن پر

    ہر آتی ہوئی صبح اور ڈھلتی ہوئی شام

    اپنا اپنا مرہم رکھتی ہیں

    اور مجھ سے کہتی ہیں ہم پر بھی نظم لکھنا جب یہ گھاؤ بھر جائیں

    گلی میں کھیلتے بچے

    کبھی کبھی

    کھڑکی کے شیشے سے آنکھیں چپکا کر

    اندر جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں

    انہیں کون یہ سمجھائے

    چیزوں کے اندر جھانکنے کی کوشش

    شاعر بنا دیتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے