چوری کا نتیجہ
اک لڑکے کی رنگیں دستی
ایک لڑکے نے آ کے چرائی
ادھر ادھر وہ ڈھونڈ رہا تھا
کسی نے چپکے سے یہ بتایا
فلاں نے تیری دستی چرائی
گیا وہ فوراً دیکھا پائی
اس نے اس کو خوب ہی مارا
چور سبھوں نے کہہ کے پکارا
سنا جو اس کے باپ اور ماں نے
مارا اور ہوئے ناراض اس سے
اک چوری کرنے سے بچو
کتنی درگت ہوتی ہے دیکھو
کبھی نہ بھول کے چوری کرنا
ہو گے ورنہ تم بھی رسوا
چھوٹے بڑوں کو ہوگی نفرت
کچھ نہ رہے گی تمہاری عزت
کبھی نہ بھول کے چوری کرنا
کان مرے کہنے پر دھرنا
جوہرؔ ہے اک تمہارا بھائی
چاہتا ہے یہ سب کی بھلائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.