جنگل جنگل پڑی پکار
چوہے نے چھاپہ اخبار
نیلے پیلے صفحے چار
تصویریں چالیس ہزار
اس پر خبروں کی بھر مار
ایک کے اوپر ایک سوار
رشتے ناطوں کے جھگڑے
طوطے مینا کی تکرار
پھول سجائے بلبل نے
خوب رہا مینا بازار
بندر کی تصویروں پر
شہد کی مکھی کی یلغار
گیدڑ نے اعلان کیا
سارس گیا سمندر پار
زرافے کی گردن میں
کھیلوں کی خبروں کے ہار
ہاتھی دنگل جیت گیا
شیر چلا کرنے کو شکار
بکرے دنبے اور ہرن
کھڑے ہوئے ہیں نمبردار
کوئل سائے میں خوش ہے
بھینسے گرمی سے بیزار
مہنگائی میں مندہ ہے
بھالو سیٹھ کا کاروبار
لومڑ کھو گیا رستے میں
امی روئیں زار و زار
سہی معمہ حل کر کے
بکری جیتی پانچ ہزار
لیکن جنگل میں کیا ہے
گاہک آئے بس دو چار
کتر کتر کر کھا گیا آخر
چوہا سب ردی اخبار
چوہے نے چھاپہ اخبار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.