کافی کپ ریڈنگ
اسے میسج تو بھیجا ہے
کہ کافی پر ملو مجھ سے
وہ آ جائے گی تو اچھا
میں پہلے صرف دو کافی منگاؤں گا
میں کیپیچینو پیتا ہوں
وہ کیسی کافی پیتی ہے
اس کا اندازہ تو اس کے آنے پر ہوگا
ہمارے پاس تو باتیں بھی کم ہیں
سو کافی جلد پی لیں گے
جو اس کے کپ میں تھوڑا جھاگ کافی کا بچا ہوگا
میں اس کی شیپ کو پڑھ کر اسے فیوچر بتاؤں گا
بتاؤں گا اسے میں
کیسے وہ مجھ جیسے اک لڑکے کی دنیا کو بدل دے گی
اسے معلوم ہوگا کیا کہ کافی کپ کی ریڈنگ کا طریقہ یہ نہیں ہوتا؟
میں کیفے آ چکا ہوں
وہ بھی رستے میں کہیں ہوگی
بہت سے لوگ کیفے آ کے پڑھتے لکھتے رہتے ہیں
محمد علوی کی نظمیں تو میں بھی ساتھ لایا ہوں
یہ ہوگا تو نہیں پھر بھی وہ آئی ہی نہیں تو پھر
انہیں لوگوں کے جیسے میں بھی پڑھ کر وقت کاٹوں گا
اسے آنے میں دیری ہو رہی ہے
میں اک کافی تو تنہا پی چکا ہوں
ذرا سا جھاگ کپ میں ہے جسے دیکھو تو لگتا ہے
کہ اک لڑکا اکیلا بیٹھ کر کچھ پڑھ رہا ہے
تسلی دے رہا ہوں اب میں خود کو
یہ میری شام کا فیوچر نہیں ہے
کہ کافی کپ کی ریڈنگ کا طریقہ یہ نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.