کنٹرول
کچھ سوچ کر اداس نہ ہو کنٹرول ہے
اب شب کو دیر تک نہ پڑھو کنٹرول ہے
بستر سے اٹھ کے منہ بھی نہ دھو کنٹرول ہے
اب ناشتے کا نام نہ لو کنٹرول ہے
کھانے میں احتیاط کرو کنٹرول ہے
بچپن بدل گیا ہے جوانی بدل گئی
پریوں کے دیس کی وہ کہانی بدل گئی
راجہ کا حال دیکھ کے رانی بدل گئی
سپنوں کے ساتھ ساتھ چلو کنٹرول ہے
کھانے میں احتیاط کرو کنٹرول ہے
اب دودھ اور گھی کا زمانہ محال ہے
گزری ہوئی حیات کا آنا محال ہے
سپنوں میں بھی مٹھائی کا کھانا محال ہے
اب روز گڑ کی چائے پیو کنٹرول ہے
کھانے میں احتیاط کرو کنٹرول ہے
یا رب ترے کرم میں تغیر یہ کیوں ہوا
بخشی جو تو نے ملک کو یہ ماڈرن سزا
تو ہی بتا کہ چھوڑ کے گندم کو کھائیں کیا
کیا تیری رحمتوں کا بدل کنٹرول ہے
کھانے میں احتیاط کا پھل کنٹرول ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.