دادا کی چھڑی
واکنگ کو چل پڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
پڑتی ہے جم کے ہائے
اس سے خدا بچائے
کتوں کو یہ بھگائے
ہرگز نہ بھول پائے
جس پر بھی یہ پڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
دادا بڑے نرالے
ان کو بھی یہ سنبھالے
ہر راہ پر چلا لے
ہر اک بلا کو ٹالے
دادا سے یہ بڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
سودا اسی کا سر میں
ہر وقت یہ نظر میں
دادا اگر ہوں گھر میں
تب یہ نہیں سفر میں
کونے میں اک کھڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
کھانے کی چیز ہے یہ
بے حد لذیذ ہے یہ
یوں با تمیز ہے یہ
ان کو عزیز ہے یہ
دادا ہی پر پڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
واکنگ کو چل پڑی ہے
دادا کی یہ چھڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.