دادی اماں
دادی اماں دادی اماں
کتنی سیدھی سادی اماں
چاندی جیسے بالوں والی کتنی اچھی دادی اماں
باتیں ان کی مصری جیسی قول کی پکی دادی اماں
اجلے اجلے کپڑے پہنے سیدھی سادی دادی اماں
دادی اماں دادی اماں
کیسی سیدھی سادی اماں
رات گئے تک پریوں والے قصے ہمیں سناتی ہیں
گیت سنا کر لوری گا کر میٹھی نیند سلاتی ہیں
آدھی رات گئے تک جاگتے رہنے کی ہے عادی اماں
دادی اماں دادی اماں
کیسی سیدھی سادی اماں
گڑیا گڈے کی پوشاکیں ہم کو سی سی کر دیتی ہیں
جتنے بھی ہیں پاس ہمارے سب صندوقچے بھر دیتی ہیں
بن کر پھر بچوں میں بچہ کر دیتی ہے شادی اماں
دادی اماں دادی اماں
کیسی سیدھی سادی اماں
ابو جب ناراض ہوں ہم سے وہ ابو کو ڈانٹتی ہیں
ہم بچوں کے ہر سکھ دکھ کو وہ ہنس ہنس کے بانٹتی ہیں
جیسے کوئی شہر کا دادا ویسے گھر کی دادی اماں
دادی اماں دادی اماں
کیسی سیدھی سادی اماں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.