درگزر
نہ چھیڑ ساز کہن مہرباں ہوا سو ہوا
ستم جو کچھ بھی تہہ آسماں ہوا سو ہوا
زمین و چرخ کے سب حادثے پرانے ہیں
عبث ہے ان کا دوبارہ بیاں ہوا سو ہوا
کہاں شروع ہوئی روداد ختم ہوگی کہاں
طویل ہے متن داستاں ہوا سو ہوا
گمان و وہم پہ ہے قصر زیست کی بنیاد
ہوا کے دوش پہ بادل رواں ہوا سو ہوا
فنا کے بعد بقا کا ہے جاں فزا مژدہ
اٹل ہے عادت دور زماں ہوا سو ہوا
نئے مکان کی تعمیر نو کی فکر کرو
تباہ بجلیوں سے خانماں ہوا سو ہوا
سنو بہار سے منصوبۂ چمن بندی
ریاض دہر خراب خزاں ہوا سو ہوا
وہ دیکھو قافلے دولت سرائے ہستی کے
روانہ سوئے عدم کارواں ہوا سو ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.