دیار وطن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
جان و دل سے ہمیں ہے پیارا وطن
ہر عمل سے عیاں ہو حب وطن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
جان دے کر سنوارنا ہے اسے
ضبط غم سے نکھارنا ہے اسے
بھولنا تم نہیں بڑوں کا چلن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
ہر خوشی کو نثار کرنا ہے
ہر جگہ گل بہار کرنا ہے
سب کے دل میں سجائے رکھنا لگن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
بہتری کا سبب ہے سب کے لئے
رہبری کا سبب ہے سب کے لئے
یہ ہے باقی تو دل ہیں سب کے مگن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
تیرے اسلاف کی نشانی ہے
اس سے وابستہ زندگانی ہے
چاند تارے کو لگ نہ جائے گہن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
یہی پہچان ہے مسلماں کی
عزت نفس ہے مسلماں کی
ہے دلوں کا سہارا سارا چمن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
خون دل سے جلائے ہم نے چراغ
بے بسی کے ملا دئے سب داغ
راہ دشوار مرحلے تھے کٹھن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
پاک ہو جذبۂ نہاں اپنا
یہ ہے اپنا تو ہے جہاں اپنا
اس کی پیشانی پر نہ آئے شکن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
ڈر نہ جانا کہیں زمانے سے
خوف کھانا نہیں زمانے سے
راہ میں آئیں چاہے رنج و محن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
اس کی ہر بات ہر ادا اس کی
گونجتی جائے گی سدا اس کی
یاد رکھنا سدا ہمارا سخن
یہ ہے میرا وطن تمہارا وطن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.