دیکھتی ہوں جب تری تصویر کو
دیکھتی ہوں جب تری تصویر کو
خودبخود ماضی میں کھو جاتی ہوں میں
تیرا بچپن یاد آتا ہے مجھے
اے مری لخت جگر اکثر تجھے
گود میں لے کر میں کتنے پیار سے
گنگناتی تھی عجب انداز سے
گاہے گاہے کھیلتی تھی ساتھ میں
ایک گڑیا دے کے تیرے ہاتھ میں
اور پھر کاموں میں لگ جاتی تھی میں
چند لمحے بعد جب آتی تھی میں
منتظر پاتی تھی میں تجھ کو سدا
تو نہ ہوتی تھی کبھی مجھ سے خفا
آج کیوں آتی نہیں ہے میرے پاس
بن ترے رہتی ہوں میں کتنی اداس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.