دیس دیس میں پلنے والے پیارے پیارے بچو
دیس دیس میں پلنے والے پیارے پیارے بچو
آنے والا کل ہے تمہارا
اب تک تو حق دار نے پایا مشکل سے انصاف
تم مت کرنا ظلم گوارا
آنے والا کل ہے تمہارا
نگر نگر کو اپنی روح کی آگ سے روشن کر دو
دنیا کی مایوس نگاہیں امیدوں سے بھر دو
مستقبل کی راہ سے چن لو سب انگارے بچو
دیش دیش میں پلنے والے پیارے پیارے بچو
پیارے بچو تم سے ہوگا اک ایسا آغاز
سیکھے گی یہ دنیا جس سے جینے کا انداز
جتنے دکھ سکھ ہیں اس جگ میں بانٹ لو سارے بچو
دیس دیس میں پلنے والے پیارے پیارے بچو
آنے والے کل میں ہو گے تم اس باغ کے مالی
دیکھو اب نہ رہنے پائے ایک بھی ٹہنی خالی
تم ہی ہو تقدیر جہاں کے روشن تارے بچو
دیس دیس میں پلنے والے پیارے پیارے بچو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.