زندگی
آسان بھی
مشکل بھی تھی
گنجلک اتنی نہ تھی
گرد اتنی جم گئی ہے
ذہن کے آئینے پر
دھند میں ڈوبی نظر آتی ہے
ساری کائنات
دل کے ریشوں میں
سیاہی جم گئی ہے بے طرح
ایسا لگتا ہے
کہ
دلدل میں اترتے جا رہے ہیں
لمحہ لمحہ ہم سبھی
صوت گم
اور
ڈوبنے کو ہے سسکتی روشنی
آسماں کی آنکھ شق ہونے کو ہے
جو ہے لا حاصل
اسے حاصل سمجھ کر کیوں نہ ہم
ڈھونڈتے جائیں کرن اثبات کی
زندگی
آسان بھی
مشکل بھی ہے
گنجلک بھی ہے
مگر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.