حال اپنا سنا کے دیکھ لیا
اور آنسو بہا کے دیکھ لیا
کون سنتا ہے ہم غریبوں کی
سب کو تو آزما کے دیکھ لیا
ایک چھٹی بھی ہم کو مل نہ سکی
نت بہانے بنا کے دیکھ لیا
منہ جو کڑوا تھا وہ رہا کڑوا
ہم نے لڈو بھی کھا کے دیکھ لیا
کھا رہے ہیں چرا کے ہم بسکٹ
اور جو امی نے آ کے دیکھ لیا
ننھی دیتی نہیں ہے کھیر اپنی
رو کے دیکھا رلا کے دیکھ لیا
دل بہلتا نہیں کسی صورت
گیت بھی آج گا کے دیکھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.