دل دھڑک رہا ہے
ہر لفظ جس کا مطلب محبت ہو
مجھے پسند ہے
اس کے متضاد الفاظ مجھے اچھے نہیں لگتے
ان سے خنجر تیار کئے جاتے ہیں
جن سے خوبصورتیوں کو کاٹ کر
زندگی کا عنوان بد صورتی لکھ دیا جاتا ہے
میں نفرت سے بھی نفرت کرتے ڈرتا ہوں
حالانکہ وہ نفی زندگی کا اثبات ہیں
کسی بم بلاسٹ کے بعد
سڑک پر بکھرے اعضا میں
ایک دل دھڑک رہا ہے
میں آئندہ سے مایوس نہیں
اس میں اب بھی وہ جذبہ پیدا ہو سکتا ہے
جو انسان کی خون سے رغبت کم کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.