دلاسا
چین سے کاٹ لے لمحات اسیری اے دل
نیند سے چونک کے تسکین نہ کھو صبر تو کر
تند خو یہ ترے لمحات اسیری اے دل
تیرے انفاس کی گرمی سے حرارت پا کر
سیخچوں میں سے گزرتے ہوئے
پھاندتے توڑتے دیوار و در زنداں کو
رات کی راج دلاری کو تھپکتے گاتے
صبح کے شوخ ستارے کی طرف بڑھتے ہوئے
سوئے خوابیدہ سحر
مطلع انوار کی سمت
بڑھ رہے ہیں نئی امید کا دامن تھامے
تند رفتاریٔ لمحات اسیری کی قسم
نیند سے چونک کے تسکین نہ کھو
صبر تو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.