دو اکتوبر
دو اکتوبر کے دن کا
سورج کتنا ظالم تھا
جب وہ نکلا
نجم سحر ہی ڈوب گیا
نجم سحر وہ جس نے اک دن
مجھ کو راہ دکھائی تھی
جیون کی پگڈنڈی پر
چلتے رہنے کی امید دلائی تھی
دو اکتوبر کا وہ دن
کتنا بھیانک لگتا تھا
خون کی آندھی لے کر آیا
میرے دل کے کمرے میں
روشن تھا جو ایک چراغ
ایک ہی جھونکے سے گل ہو کر
چھوڑ گیا تھا
سینے کی دیوار پہ کیسا گہرا داغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.