دوستی
دلچسپ معلومات
(پینتالیس سال کے بعد اپنے بچپن کے دوست فہیم انصاری سے ملاقات پر کہی گئی نظم)
دوستی اس جہاں میں نعمت ہے
یہ عنایت ہے رب کی رحمت ہے
دوستی روشنی ہے تاروں کی
دوستی خوشبو اپنے پیاروں کی
دوستی دل کشی نظاروں کی
گنگناہٹ ہے آبشاروں کی
دوستی دکھ کو بانٹ لیتی ہے
دوستی ساتھ ساتھ چلتی ہے
دوستی میں قرار ملتا ہے
دوستی میں تو پیار ملتا ہے
دوست محفل کی جان ہوتے ہیں
جان ہوتے ہیں مان ہوتے ہیں
دوستی پیار سے بنی مورت
دوستی رنگ و نور کی صورت
مرا بچپن کا یار آیا ہے
کتنی خوشیاں وہ ساتھ لایا ہے
آج برسوں کے بعد ہم ہیں ملے
چار سو جیسے میرے پھول کھلے
تم سلامت رہو رہے یاری
یار میرے فہیم انصاری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.