نوجوانان وطن شان وطن بن جاؤ
تم ہی کشتی بھی ہو ساحل بھی ہو مانجھی تم ہو
اہل الفت کے لئے گوتم و گاندھی تم ہو
وقت پڑ جائے تو ٹیپو سے سپاہی تم ہو
تم نے ہر دور میں رکھی ہے یوں ہی شان وطن
رات تاریک ہے سورج کی کرن بن جاؤ
پاک جمنا کی قسم عظمت گنگا کی قسم
مرمریں تاج کی دیوار اجنتا کی قسم
سر اٹھائے ہوئے اس کوہ ہمالہ کی قسم
ذرے ذرے کے لبوں پر ہے محبت کا بھجن
پیار کی راہ میں تم پریم پون بن جاؤ
اپنی دھرتی کو ہر آفت سے بچانا ہوگا
بھوک اور قحط کی لعنت کو مٹانا ہوگا
سخت چٹانوں کو گلزار بنانا ہوگا
لہلہاتے ہوئے کھیتوں کی یہ رنگین پھبن
دھوپ ہے تیز بہت سایہ فگن بن جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.