دعا
دولت جہاں کی مجھ کو تو میرے خدا نہ دے
پوری ہوں بس ضرورتیں اس کے سوا نہ دے
تیری رضا میں خوش رہوں توفیق اتنی دے
پانی بھلے نہ دے مجھے بے شک ہوا نہ دے
دنیا کی سب ملامتیں مجھ کو قبول ہیں
لیکن نظر سے اپنی تو مجھ کو گرا نہ دے
آئیں نہ عیب میرے جہاں سے نظر مجھے
مسند پہ ایسی مجھ کو تو مولیٰ بٹھا نہ دے
اوقات بھول جاؤں میں اپنی جہاں پہنچ
ہرگز مرے خدا مجھے وہ مرتبہ نہ دے
بیگانہ ہو نہ جاؤں تری یاد سے کہیں
شہرت ہے نام جس کا مجھے وہ بلا نہ دے
اس بار بخش دے مرے مولیٰ صداؔ کو تو
قید حصار ذات کی پھر سے سزا نہ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.