دعا
ہر حال رہوں خوش وہ طبیعت مجھے دے دے
دولت کی جگہ صبر و قناعت مجھے دے دے
راضی بہ رضا رہنے کی فطرت مجھے دے دے
پھر تیری رضا کوئی اذیت مجھے دے دے
گر بارش رحمت پہ مرا حق نہیں مولیٰ
صحرا کی تپش سہنے کی طاقت مجھے دے دے
اک فکر سخن چھوڑ کے آتا ہے مجھے کیا
اس ایک ہنر میں تو مہارت مجھے دے دے
جیتے جی دکھا مجھ کو سدا راہ صداقت
موت آنے پہ موقعۂ شہادت مجھے دے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.