نکہت و نور کی ڈھالی ہوئی اس دنیا میں
بوجھ محرومی کا شانوں پہ لیے
لمبی پر پیچ سی راہوں پہ
بھٹکتی ہے حیات
جانے کب سے یوں ہی آوارہ فضول
اداس اور ملول
اے خدا میرے خدا
مالک ارض و سما
خالق کون و مکاں
چھین لے مجھ سے بس اب
میرے احساس کی واماندہ مگر تند تپش
بخش دے مجھ کو سکوں
کر عطا چند خوشی کے لمحے
کوئی پل میں بھی جیوں
نکہت و نور کے سانچے میں ڈھلی
تیری اس دنیا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.