دعا
یا رب فلک سے اونچا اس دیش کو اٹھا دے
میرے چمن کو سب سے اچھا چمن بنا دے
عزت بڑوں کی کرنا چھوٹوں سے پیار کرنا
دنیا کی ساری اچھی باتیں ہمیں سکھا دے
منزل نصیب کرنا گمراہی سے بچانا
جو سیدھے راستے ہیں ان پر ہمیں چلا دے
محفوظ رکھنا شاخیں بلبل کے آشیاں کی
اس گلستاں میں یا رب پھول امن کے کھلا دے
ہر پھول ہر کلی کی کرتا رہوں حفاظت
جنت سے اس چمن کا مالی مجھے بنا دے
بڑھتے ہوئے اندھیرے نفرت کے ختم کر کے
ہر دل میں ایکتا کی اک شمع پھر جلا دے
ہر پیڑ اس چمن کا پھولے پھلے ہمیشہ
گہوارہ شانتی کا یا رب اسے بنا دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.