Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دبلی پتلی

اقتدار جاوید

دبلی پتلی

اقتدار جاوید

MORE BYاقتدار جاوید

    شگن بھری خواب سے جڑی ہے

    زمانہ رفتار سے بندھا ہے

    زمانے کو آپ زید کہہ لیں

    بکر کو سمجھیں

    مجھے سمجھ لیں یا خود کو کہہ لیں

    زمانہ رفتار سے بندھا ہے

    شگن بھری کا وہ خواب وہ آفتاب روشن ہے

    جو

    افق کے محیط کو روندتا نکلتا ہے

    شب کے اسفنج سے سیاہی نچوڑتا ہے

    وہ نیند اور نیند کے اندھیروں کی کوکھ کو توڑتا ہے

    وہ

    وقت کی یخ آلودہ جھیل کو چھیدتا ہے

    تو سانئے ابلتے ہیں

    جیسے جیسے شگن بھری کی بخار والی سفید آنکھوں سے جیسے موتی ٹپک رہے ہوں

    زمانہ رفتار سے بندھا ہے

    وہ تیز رفتار جے جے ونتی کی راگنی کی دھنوں پہ رقصاں ہے

    موت سے بے خبر زمیں کی نہایتوں سے ورا نکلتا

    وہ اپنی رفتار سے بندھا ہے

    یہ کیسی سمتیں ہیں جو کہیں بھی نہیں نکلتیں

    یہ کیسا طوفاں ہے جو مسلسل ہے

    زندگانی مہا بھنور ہے

    زمانہ بے جان ایک تنکا

    کوئی ترازو ہے

    جس کا شاہیں کہیں نہیں ہے

    زمانہ گہرا کنواں گھڑی کی عظیم اور لازوال ٹک ٹک

    کی لال کٹھنائیاں

    زمیں کی نہایتیں اور

    الگ کمرے میں کھیلتے بے نیاز بچے اور ان کی آیا

    سب ایک پلڑے سے جڑ رہے ہیں

    اور

    ایک پلڑے میں دبلی پتلی شگن بھری ہے

    شگن بھری خواب سے جڑی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے