Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دوری

غضنفر

دوری

غضنفر

MORE BYغضنفر

    امی ابا کیسے ہیں

    ٹیڑھے ہیں یا سیدھے ہیں

    گم صم رہنے والے ہیں

    باتیں کرنے والے ہیں

    ذہن و دل کے کیسے ہیں

    گرم ہیں یا پھر ٹھنڈے ہیں

    پیار لٹانے والے ہیں

    آنکھ دکھانے والے ہیں

    ناز اٹھانے والے ہیں

    ڈانٹ پلانے والے ہیں

    دلی میں کیوں رہتے ہیں

    دلی میں کیا کرتے ہیں

    کھانا کون بناتا ہے

    ان کو کون کھلاتا ہے

    کن سے باتیں کرتے ہیں

    کن کی باتیں سنتے ہیں

    تنہا کیسے رہتے ہیں

    تنہائی کیوں سہتے ہیں

    کیوں سنڈے میں آتے ہیں

    انکل جیسے لگتے ہیں

    سنڈے میں بھی سوتے ہیں

    چھٹی کو بھی کھوتے ہیں

    امی ان سے بولو نا

    ہونٹ ذرا تم کھولو نا

    بولو ان سے پاس رہیں

    ہم سے بھی کچھ بات کریں

    ہم لوگوں کا حال سنیں

    اپنی کوئی بات کہیں

    بولو نا کہ چست رہیں

    ایسے بھی نہ سست رہیں

    ہم کو لے کر شہر چلیں

    گھومیں پھریں اور موج کریں

    ہم میں کیسی دوری ہے

    یہ کیسی مجبوری ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے