Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دوسرا جنم

منظر لطیف

دوسرا جنم

منظر لطیف

MORE BYمنظر لطیف

    یہ جنم میں نے ملاقات میں گزار دیا ہے

    وقت کے دیوتا نے

    مجھے زندگی جینے کا کہا لیکن

    وہ نہیں جانتا بنجر زندگی کو جینا

    مجھ جیسے بکھرے لوگوں کے

    بس میں نہیں

    دن بھر ندی کے کنارے کھڑے ہو کر

    سوچنا کب سارا پانی اپنی منزل

    کو پہنچے گا اور میں ندی کے

    اس پار کسی ایسے انسان سے ملوں گا

    جو میری بنجر زندگی میں

    محبت کی فصل اگائے

    خدا پہاڑوں پر بیٹھ کر میرا

    تماشا دیکھتا رہتا ہے

    شاید مجھے اب دوسرے جنم کا

    انتظار کرنا چاہیے

    یا شاید اپنے قلم سے بنجر زندگی کو

    سیراب کرنے کی کوشش

    میں خود کی انگلی پکڑے چلتا رہتا ہوں

    ہر روز یہ شام میرے غم کا سوگ

    مناتی ہے میرے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر

    بکھرے بالوں کے ساتھ وہ بھی

    میری ملاقات کا انتظار کرتی ہے

    دن ختم ہونے کے بعد کسی بیوہ کی طرح

    غم زدہ ہو کر رک گیا ہے

    وہ تھک چکا ہے ملاقات کے انتظار میں

    رات اب میرے دوسرے جنم تک

    صبح نہ کرنے کی ضد کر رہی ہے

    ہوا میرے کانوں میں کہہ گئی ہے

    مجھے اگلے جنم کی تیاری کرنی چاہیے

    وہ ملاقات جو کبھی ہوئی ہی نہیں

    اس نے مجھے کتنا تھکا دیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے