دوسرے درجے کی پچھلی قطار کا آدمی
گوشت مچھلی سبزیاں بنیے کا راشن دودھ گھی
مجھ کو کھاتی ہیں یہ چیزیں میں نے کب کھایا انہیں
میرا گھر رہتا ہے مجھ میں گھر میں میں رہتا نہیں
بیوی بچوں کے پھٹے کپڑوں میں ہوں
اور نئے جوڑوں کی خوشیوں میں چھپا جو کرب ہے وہ بھی ہوں میں
فیس میں اسکول کی کاپی کتابوں میں بھی میں
میں ہی ہوں چولھے کی گیس
میں ہی ہوں اسٹو کا گیس
میرے جوتے جونک کی مانند میرے پاؤں سے لپٹے ہوئے ہیں
چوستے ہیں میرا خون
میرا اسکوٹر میرے کاندھوں پہ بیٹھا ہے
میں اس کے ٹائروں میں لپٹا ہوں اور گھستا ہوں
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 127)
- Author :شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.