اعتراف
جب تک میں تنہا تھا میں تھا
مجھ میں شامل کوئی نہ تھا
بھیڑ میں شامل ہو کر میں نے
اپنا سب کچھ کھویا تھا
سب نے مل کر مجھ سے بدن کا
اک اک حصہ چھین لیا تھا
اپنے بدن کا اک اک حصہ
میرے بدن سے جوڑ دیا تھا
بھیڑ میں شامل ہو کر میں نے
ان کا رنگ اپنایا تھا
میں اب میں شرمندہ ہوں
کالے حرفوں کی فہرست میں
میرا نام بھی شامل تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.