ایک حسین یاد
اب ان سے وہ ملاقاتیں کہاں ہیں
مری قسمت کی وہ راتیں کہاں ہیں
پیار کرتے تھے جب چھپ چھپ کے باہم
وہ پیاری چاندنی راتیں کہاں ہیں
وہ میری بے خودی وہ ان کی مستی
وہ بادہ ریز برساتیں کہاں ہیں
ملا کرتے تھے جب وہ خلوتوں میں
اب ایسی مد بھری راتیں کہاں ہیں
جوانی جن سے وابستہ تھی بسملؔ
وہ راتیں ہائے وہ راتیں کہاں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.