ایک اتفاقی موت کی روداد
سراسر اتفاقی موت تھی
اس نے کہا تھا مجھ کو جانا ہے
سو وہ ایسے گیا جیسے زمیں سے گھاس جاتی ہے
سراسر اتفاقاً
پاؤں چلنے کے لیے ہوتے ہیں
اتنا تو سبھی تسلیم کرتے ہیں
تو ایسے میں اگر مٹی کی عریانی شکایت گر بھی ہو جائے
تو اس پر اور مٹی ڈال دیتے ہیں
سو ہم نے ڈال دی مٹی پہ مٹی
اتفاقاً
یہ تو ہوتا ہے
سراسر اتفاقی حادثہ تھا
اس نے خود لکھا تھا
دنیا بیچ آنا اتفاقی امر ہے
جانا سراسر حادثاتی
تو اس پر تو عدالت نے بھی کچھ حجت نہیں کی
اس نے خود لکھا تھا
حجت نفسیاتی عارضہ ہے
سو عدالت نے بلا تفتیش اسے جانے دیا
جیسے زمیں سے گھاس جاتی ہے
سراسر اتفاقاً
بالعموم ایسا ہی ہوتا ہے
ہمیشہ اتفاقاً
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.