Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک جان دو جسم

سید مزمل احمد سیاہ

ایک جان دو جسم

سید مزمل احمد سیاہ

MORE BYسید مزمل احمد سیاہ

    تمہیں خبر ہے

    میں چھوٹا تھا تو

    تمہارے برتن تمہارے چمچے

    تمہاری چھوٹی سی چائے کی پیالی سے کھیلتا تھا

    تمہاری گڑیا

    تمہارے جھولے میں تم نہ جھولیں

    میں جھولتا تھا

    تمہیں بھی اپنے کھلونوں سے

    ذرا بھی رغبت نہیں رہی تھی

    تم اکثر

    میرے ہی روبٹوں کے آس پاس ہی

    گھومتی تھیں

    چھپاؤں ان کو تو

    ڈھونڈھتی تھیں

    میرے کھلونوں سے مجھ کو ایسی بھی خاص رغبت

    نہیں رہی تھی

    تمہارے برتن تمہاری پیالی

    تمہاری گڑیا

    تمہارے ہوتے بھی

    آس پاس میرے رہے تھے

    میں اب جو سوچوں

    تو دل یہ میرا بولتا ہے

    کہ دن جمعے کا

    یا شب جمعے کی

    جمعے کے دن سے رہی ہے نسبت

    میں تم سے ملنے نہیں ہوں آیا

    تم مجھ سے ملتی نہیں رہی ہو

    مگر جو پوچھو

    تو سچ یہی ہے

    کسی نے دیکھا ہمیں نہیں ہے

    مگر میں برتن

    تمہارے جھولے

    تمہاری گڑیا

    تم

    روبٹوں کے ہی درمیان

    رہ رہی ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے