ایک کمرہ
یہ نقشہ ہے اس کمرے کا کہ جس کی
زمین اداسی اگل رہی ہے
چار دیواروں میں سے اک جانب تو میں ہوں
بقیہ اطراف سے وحشت ٹپکتی ہے
اپنے کچھ یار تھے ہاں تھے
غم گسار تھے ہاں تھے
مر گئے کیا ہاں مر گئے
عجب ہے کہ رنج رائگانی بھی نہیں رہا
شاید کے اب عہد جوانی بھی نہیں رہا
تیرے اور ان سب کے گمانوں سے کہیں دور
اس اک کمرے میں
میں کائناتی شعور اور سوچ کو سمیٹے
اپنے ہونے کی وجہ ڈھونڈ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.