ایک خاتون اور نجومی
یہ پوچھا اک نجومی سے خاتون نے سوال
مجھ کو بتاؤ تو ذرا قسمت کا میرے حال
کرکے حساب زائچہ اس نے بتا دیا
قسمت کا حال اس طرح ان کو بتا دیا
ہوگا اچانک آپ کے شوہر کا انتقال
اور پھر ملے گا آپ کو اک دم بہت سا مال
خاتون بولیں اتنا تو خود مانتی ہوں میں
میں بیوہ ہونے والی ہوں یہ جانتی ہوں میں
یہ بھی میں جانتی ہوں کہ دولت میں پاؤں گی
بس یہ بتا دو میں تو نہیں پکڑی جاؤں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.