ایک لڑکی
ایک لڑکی
جو مجھے دیکھ کے چلتے چلتے
مسکراتی ہے جھجکتی ہے ٹھہر جاتی ہے
اور میں بوجھ کتابوں کے لیے ہاتھوں میں
دو قدم بچ کے گزر جاتا ہوں
سنئے
یہ نازک و شیریں آواز
دور تک میرے تعاقب میں چلی آئی ہے
اور میں اپنے خیالات میں گم
پستکالیہ میں سمٹ آتا ہوں
اور کچھ اور کتابوں میں اضافہ کر کے
جب بھی آتا ہوں نکل کر باہر
وہی لڑکی مجھے
اک موڑ پہ آتی ہے نظر
اور میں
جان کے انجان سا بن جاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.