ایک لمحہ
اتنا بھیانک ہو سکتا ہے
کہ تمہاری یاداشت چھین کر
تمہیں ماضی میں بھیج دے
ایک دن اتنا
برا ہو سکتا ہے
کہ تمہاری ساری خوشیاں چھین سکے
ایک رات اتنی ڈراؤنی
ہو سکتی ہے
کہ تمہیں کسی خدا کو ماننے پر مجبور کر دے
ایک مہینہ
اتنا منحوس ہو سکتا ہے
کہ تمہارا سارا سال
عشق کی نظر ہو جائے
ایک سال
تمہاری زندگی بدل سکتا ہے
اور تم صدیوں تک
تاریخ کی گود میں سو سکتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.