ایک لمحہ جو میرا ہے
جب میں بولوں
اور کوئی مری آواز سنے
یوں لگتا ہے
یہ لمحہ ہم دونوں کا ہے
یہ اک لمحہ
جو میرے اندر کی سچائی کو اس تک پہچانے کا
اور جذبوں کی ترسیل کا ایک وسیلہ ہے
یہ لمحہ وقت کے پر شفقت ہاتھوں نے جیسے
دونوں میں تقسیم کیا
کچھ اس کا ہے
کچھ میرا ہے
جب وہ بولے
اور میں اس کی آواز سنوں
یوں لگتا ہے
آواز کے اس افسوں میں ڈوب کے سوچتی ہوں
یوں لگتا ہے
جیسے یہ لمحہ
بس میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.