ایک نا معلوم سا رشتہ
قبولیت سے کہیں دور میں سوچوں گا
کہ تم مری روح نہیں ہو
اور نہ جسم ہو
اور
یہ سچ ہی تو ہے
تم مرے کچھ بھی نہیں ہو
ایک نا معلوم سا رشتہ
جس کا کوئی مخصوص نام نہیں ہے
یہ ضرور ہے
کہ تمہارا میرا ایک نا معلوم سا واسطہ ہے
رابطہ ہے
ممکن ہے تم میری بے ربط بے ترتیب باتوں کو سن کر
وحشت سے کہہ دو
کہ یہ ایک پاگل ہے
اور
یہ بھی یقین ہے
کہ
میں تمہیں ایک دن پا لوں گا
اور اس دن رشتہ محروم ہو جائے گا
اور اس کے بعد
میں خاموش ہوں
خاموش ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.