تو نے دیکھی ہیں فقط میری یہ ہنستی آنکھیں
اور ہنستی ہوئی آنکھوں میں شگفتہ باتیں
تو کبھی آنکھ میں رکھی مری برسات بھی دیکھ
میرے اشکوں میں چھپی ہجر کی اک رات بھی دیکھ
تو نے چاہا ہے کہ میں خواب بنوں گی تیرا
تو نے دیکھا ہے فقط پھول سا پیکر میرا
تو نے دیکھا ہی نہیں پھول بکھرتا بھی ہے
تجھ کو معلوم نہیں باغ اجڑتا بھی ہے
اپنے وعدوں کا ذرا آپ ہی تم پاس کرو
میرے غم ناک سے لمحوں کا بھی احساس کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.